جے پور، 17 اکتوبر (یو این آئی) نرمدا بچاؤ آندولن کی روح رواں میدھا پاٹکر نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ) سے وابستہ ہوکر سیاست کا ان کا تجربہ خراب نہیں رہا لیکن سیاست سے زیادہ کارگر ہتھیار آندولن ہے۔
style="text-align: right;">جن آندولن کا رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے کل یہاں آئیں محترمہ پاٹکر نے کہا کہ ’’سیاست میں میرا تجربہ خراب نہیں رہا لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ عوامی تحریک سے کئی بڑے کام ہوجاتے ہیں جبکہ سیاست میں رہکر کام کرنا بڑا مشکل ہے ‘‘۔